’شہریار آفریدی کو تحفظ فراہم کیا جائے‘  منصور علی خان نے ووٹ ضائع کرنے والے رہنما کیلئے آواز اٹھادی

’شہریار آفریدی کو تحفظ فراہم کیا جائے‘  منصور علی خان نے ووٹ ضائع کرنے والے ...
’شہریار آفریدی کو تحفظ فراہم کیا جائے‘  منصور علی خان نے ووٹ ضائع کرنے والے رہنما کیلئے آواز اٹھادی
سورس:   Screen Grab

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن منصور علی خان نے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں منصور علی خان نے  لکھا ’ باقی ساری باتیں بعد میں، سب سے پہلے شہریار آفریدی کو تحفظ فراہم کیا جائے۔‘

پی ایس ایل کے لاہور میں شیڈول میچز بھی کراچی منتقل کئے جانے کا امکان مگر کیوں؟ لاہوریوں کیلئے افسوسناک خبر

خیال رہے کہ شہریار آفریدی کا قومی اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کیلئے ڈالا گیا ووٹ اس بنا پر مسترد ہوگیا تھا کیونکہ انہوں نے امیدوار کے نام کے سامنے نمبر لگانے کی بجائے دستخط کردیے تھے۔ انہوں نے بعد ازاں الیکشن کمیشن کو نیا بیلٹ پیپر جاری کرنے کی درخواست بھی دی تھی تاہم اسے مسترد کردیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان نے ان کے اس ’کارنامے‘ پر شدید  برہمی کا اظہار کیا تھا۔

لاہور قلندرز نے ڈیلی پاکستان کے ساتھ ڈیجیٹل میڈیا پارٹنرشپ کے معاہدے پر دستخط کر لیے

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ  قومی اسمبلی میں جنرل نشست پر سات ووٹ مسترد ہوئے ہیں جن میں سے زیادہ تعداد حکومتی ارکان کے ووٹوں کی ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شہریار آفریدی کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان اور زرتاج گل وزیر کا ووٹ بھی ضائع ہوا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -