سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی ناکامی، حکومت نے نتائج چیلنج کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے قومی اسمبلی میں ہونے والے سینیٹ الیکشن کے نتائج کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد کی جنرل نشست پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی فتح کے بعد ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ قومی اسمبلی میں سات ووٹ مسترد کیے گئے ہیں جبکہ یوسف رضا گیلانی پانچ ووٹوں سے کامیاب ہوئے ہیں ، اس لیے ان نتائج کو چیلنج کیا جائے۔
خیال رہے کہ آج قومی اسمبلی میں اسلام آباد کی جنرل نشست کیلئے ہونے والے انتخاب میں یوسف رضا گیلانی 169 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ حکومتی امیدوار عبدالحفیظ شیخ کو 164 ووٹ ہی مل پائے۔
غیر حتمی طور پر 7 ووٹ رجیکٹ ہوئے ہیں۔ پانچ ووٹ کا فرق ہے۔ ابھی اس نتیجہ کو چیلنج کریں گے۔
Just an initial response
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 3, 2021