’5 ووٹوں سے جیت کم ہے، تحریک انصاف کے لوگوں نے میرے خلاف سٹنگ آپریشن کیا لیکن ۔۔۔‘ آصف زرداری کھل کر بول پڑے

’5 ووٹوں سے جیت کم ہے، تحریک انصاف کے لوگوں نے میرے خلاف سٹنگ آپریشن کیا ...
’5 ووٹوں سے جیت کم ہے، تحریک انصاف کے لوگوں نے میرے خلاف سٹنگ آپریشن کیا لیکن ۔۔۔‘ آصف زرداری کھل کر بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے انکشاف  کیا ہے کہ  میرے پاس بھی حکومتی پارٹی کے دو لوگ آئےتھے مگر میں نے کہا ان کو بھگاؤ۔
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پانچ ووٹوں کی جیت کم ہے،ہماری 20ووٹوں کی جیت ہونی چاہیےتھی۔یوسف رضاگیلانی کوچیئرمین سینیٹ بنانے کیلئے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )فیصلہ دےگی۔طبعیت کچھ بہتر ہے،  میرا علاج چل رہا ہے۔

لاہور قلندرز نے ڈیلی پاکستان کے ساتھ ڈیجیٹل میڈیا پارٹنرشپ کے معاہدے پر دستخط کر لیے

انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس سٹنگ آپریشن کیلئے تحریک انصاف  کے کچھ لوگ  ملنے آئے تھے مگر میں نے ان کو بھگادیا، مجھے معلوم تھا یہ لوگ فراڈ کرنے آئے ہیں ۔حکومت کی جانب سے اسمبلیاں  توڑنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا  ہوا تو  ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں۔ 

مزید :

قومی -