’ یہ کیسے باضمیر لوگ ہیں کہ خاتون کی نشست پر پی ٹی آئی کوووٹ دیا‘ فواد چوہدری برس پڑے

’ یہ کیسے باضمیر لوگ ہیں کہ خاتون کی نشست پر پی ٹی آئی کوووٹ دیا‘ فواد ...
’ یہ کیسے باضمیر لوگ ہیں کہ خاتون کی نشست پر پی ٹی آئی کوووٹ دیا‘ فواد چوہدری برس پڑے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ  یہ کیسے باضمیر لوگ ہیں جنہوں نے خواتین کی نشست پر تحریک انصاف کو جبکہ جنرل نشست پر اپوزیشن کو ووٹ دیا۔

وفاقی کابینہ کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ یہ کیا نظام ہے کہ اربوں روپے کمائیں اور اربوں روپے لگا کر الیکشن جیت جائیں، اس کے بعد اقتدار میں آخر دوبارہ پیسہ بنائیں۔ ہم اسی نظام کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔ ہم الیکشن کمیشن کو تین دن سے کہہ رہے ہیں کہ ٹیکنالوجی کو استعمال کرے لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔

شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو آوٹ کر کے انہیں عزت کیوں دی ؟ ینگ فاسٹ باولر نے خود ہی تفصیل بتا دی 

انہوں نے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ اتنے باضمیر لوگ ہیں کہ خاتون کی نشست پر پی ٹی آئی کو جبکہ جنرل نشست پر گیلانی کو  ووٹ دے رہے ہیں۔

مزید :

قومی -