شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہونے پر تحریک انصاف کا دوٹوک موقف آگیا، شاہ محمود قریشی نے واضح کردیا

شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہونے پر تحریک انصاف کا دوٹوک موقف آگیا، شاہ ...
شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہونے پر تحریک انصاف کا دوٹوک موقف آگیا، شاہ محمود قریشی نے واضح کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع  ہونے کو غلطی قرار دے دیا۔

وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے  شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہونے سے متعلق سوال پوچھا جس پر انہوں نے کہا کہ غلطی اور بد نیتی میں فرق ہوتا ہے، شہریار آفریدی سے غلطی ہوئی اور انہوں نے اسے تسلیم کیا۔ 

شاہ محمود قریشی کے مطابق ’شہریار آفریدی  نے درخواست کی کہ مجھے نیا بیلٹ پیپر  ایشو کیا جائے تاکہ میں اپنی غلطی کی اصلاح کرسکوں لیکن الیکشن کمیشن نے ان کی اس  درخواست کو قبول نہیں کیا۔‘

خیال رہے کہ شہریار آفریدی نے غلطی سے بیلٹ پیپر پر ہی دستخط کرکے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا جس کے باعث ان کا ووٹ ضائع ہوگیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ الیکشن کی تیاری کے حوالے سے پارٹی اجلاسوں میں شرکت نہیں کرسکے تھے جس کی وجہ سے انہیں ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ معلوم نہیں تھا، الیکشن کمیشن کے عملے نے بھی ان کی رہنمائی نہیں کی۔ انہوں نے ووٹ ضائع ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر کو درخواست کی کہ انہیں نیا بیلٹ پیپر جاری کیا جائے لیکن ان کی یہ درخواست مسترد کردی گئی۔

مزید :

قومی -