وزیر اعظم کا اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ، یہ اوپن ہوگا یا سیکرٹ ؟ شفقت محمود نے اعلان کردیا

وزیر اعظم کا اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ، یہ اوپن ہوگا یا سیکرٹ ؟ شفقت محمود ...
وزیر اعظم کا اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ، یہ اوپن ہوگا یا سیکرٹ ؟ شفقت محمود نے اعلان کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سینیٹ الیکشن میں وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی ناکامی کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اعتماد کا ووٹ اوپن ہوگا۔

وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کے دوران شفقت محمود نے بتایا کہ وزیر اعظم کیلئے اعتماد کا ووٹ اوپن ہوگا، اس میں پتہ چل جائے گا کہ کون کس کے ساتھ کھڑا ہے، اگر کوئی باضمیر ہے تو اس میں الگ ہوجائے۔

”پاکستان سپر لیگ بھارت کی آئی پی ایل سے زیادہ فائدہ مند ہے کیونکہ ۔۔“دنیا کے معروف ترین باولر ’ ڈیل سٹین ‘ نے زبردست اعلان کر دیا 

خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن میں ناکامی کے بعد وفاقی کابینہ کے اہم ارکان بشمول شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، شیریں مزاری، شفقت محمود، شہزاد اکبر، شہباز گل، علی زیدی اور فیصل جاوید نے اہم پریس کانفرنس کی جس میں اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا گیا۔

مزید :

قومی -