وزیراعظم کو ووٹ ڈالتے دیکھ کر زرتاج گل نے بھی ویسے ہی ووٹ کاسٹ کیا اور دونوں کا ووٹ مسترد ہوگیا، بڑا دعوی سامنے آگیا

وزیراعظم کو ووٹ ڈالتے دیکھ کر زرتاج گل نے بھی ویسے ہی ووٹ کاسٹ کیا اور دونوں ...
وزیراعظم کو ووٹ ڈالتے دیکھ کر زرتاج گل نے بھی ویسے ہی ووٹ کاسٹ کیا اور دونوں کا ووٹ مسترد ہوگیا، بڑا دعوی سامنے آگیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں سینیٹ  الیکشن کے  حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سمیت دو وفاقی وزرا کا ووٹ مسترد ہوا جس میں شہریار آفریدی اور زرتاج گل شامل ہیں۔

جیو نیوز کے صحافی وقار ستی  نے انکشاف کیا ہے کہ  ووٹ ڈالنے کے بعد جب زرتاج گل سے پوچھا گیا کہ ووٹ ٹھیک ڈال دیا ہے تو انہوں  نے کہا ہاں ڈال دیا ہے اور دستخط  بھی کردئیے ہیں،جس پر تحریک انصاف کے پولنگ ایجنٹ کی جانب سے کہا گیا دستخط نہیں کرنے تھے  ، جس پر  زرتاج گل نے کہا کہ وزیراعظم نے بھی تو دستخط کئیے ہیں۔

پی ایس ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور کرانے کا اعزاز کراچی کنگز کے باؤلر کے نام، یہ کون ہے اور ایک اوور میں کتنے رنز دئیے؟ جان کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیںجیو نیوز کے رپورٹر عبدالقیوم صدیقی کے ساتھ اپنی ویڈیو میں وقار ستی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹ نوید قمر اور عبدالقادر پٹیل نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عمران خان، شہریار آفریدی اور زرتاج گل کا ووٹ مسترد ہوا ہے۔

مزید :

قومی -