سینیٹ کا ہنگامہ خیز الیکشن، قومی اسمبلی میں ہارنے کے بعد حکومت  سینیٹ میں بھی اکثریت نہ حاصل کرسکی، کتنی نشستیں ہیں؟ تفصیلات جانئے

سینیٹ کا ہنگامہ خیز الیکشن، قومی اسمبلی میں ہارنے کے بعد حکومت  سینیٹ میں ...
سینیٹ کا ہنگامہ خیز الیکشن، قومی اسمبلی میں ہارنے کے بعد حکومت  سینیٹ میں بھی اکثریت نہ حاصل کرسکی، کتنی نشستیں ہیں؟ تفصیلات جانئے
سورس:   Facebook

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آج ہونے والے سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے نہ صرف قومی اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کردی بلکہ سینیٹ میں بھی اکثریت حاصل کرلی ہے۔

آج  ہونے والے انتخاب کے بعد سینیٹ میں اپوزیشن اتحاد کے پاس سینیٹرز کی تعداد 53 ہوگئی ہے جبکہ حکومتی اتحاد کے سینیٹرز کی تعداد 47 ہے۔ اپوزیشن اتحاد کو حکومتی اتحاد پر سینیٹ میں چھ ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

پی ایس ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور کرانے کا اعزاز کراچی کنگز کے باؤلر کے نام، یہ کون ہے اور ایک اوور میں کتنے رنز دئیے؟ جان کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں

سینیٹ کا الیکشن مجموعی طور پر 48 نشستوں پر ہوا جس میں سے پنجاب کی 11 نشستوں کا پہلے ہی بلا مقابلہ فیصلہ ہوگیا تھا۔ ان 48 میں سے حکومتی اتحاد کو 28 نشستیں ملی ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے مجموعی طور پر 20 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

مزید :

قومی -