کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پانچویں میچ میں پہلی فتح ،  کپتان سرفراز احمد نے جیت کی وجہ بیان کردی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پانچویں میچ میں پہلی فتح ،  کپتان سرفراز احمد نے جیت کی ...
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پانچویں میچ میں پہلی فتح ،  کپتان سرفراز احمد نے جیت کی وجہ بیان کردی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اہم  مرحلوں پر اچھی باؤلنگ اور بہتر فیلڈنگ کی وجہ سے میچ میں کامیاب ہوئے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ آج جو چانس لیا اس نے پے بیک کیا باولر ز نے بھی اچھی باولنگ کی۔سپنرز نے بہترین باولنگ کی، آج جو ٹیم کھیلی وہ بہتر ٹیم ہے۔ عثمان  خان نے اپنی پہلی اننگز میں بہترین بیٹنگ کی۔ ڈیل اسٹین اور محمد حسنین نے بھی  اچھی باولنگ کی۔ فیلڈنگ بھی اچھی رہی، آج ہم نے کافی چیزیں  نئی ٹرائی کی ہیں جن کا فائدہ ہوا۔آج اوپننگ سٹینڈ بھی اچھا ملا۔

مزید :

PSL -PSL News Update -