عمران خان شکست تسلیم کرکے اسمبلیاں تحلیل اور دوبارہ انتخابات کرائیں:مولانا فضل الرحمان 

عمران خان شکست تسلیم کرکے اسمبلیاں تحلیل اور دوبارہ انتخابات کرائیں:مولانا ...
عمران خان شکست تسلیم کرکے اسمبلیاں تحلیل اور دوبارہ انتخابات کرائیں:مولانا فضل الرحمان 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے یوسف رضا گیلانی کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا اب حکومت کی جانب سے اپوزیشن امیدوار کی جیت کو  چیلنج کرنے کا اعلان کوئی حیثیت نہیں رکھتا،سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان اپنی شکست تسلیم کرکے اسمبلیاں تحلیل کریں  اور دوبارہ انتخابات کرائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ سینیٹ انتخابات کے تمام مراحل میں قومی اسمبلی کے مقابلے پر پوری قوم کی نظر تھی،قومی اسمبلی کا نتیجہ حکومت اور اپوزیشن کی کامیابی کا معیار ٹھہرا تھا،پی ڈی ایم امیدوار کی کامیابی ثابت کر چکی ہے کہ اڑھائی سال سے ملک میں جعلی حکومت ہے،عمران خان اپنی قومی اسمبلی میں اکثریت کھو چکے ہیں،عمران خان شکست تسلیم کرکے اسمبلیاں تحلیل کر یں اور دوبارہ انتخابات کرائیں،عمران خان ووٹ کے ساتھ خود بھی ضائع ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کو مبارکباد دیتا ہوں، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا اب اس کو چیلنج کرنے کا اعلان کوئی حیثیت نہیں رکھتا،جن کو ووٹ ڈالنے کا طریقہ نہیں آتا وہ لوگ ملک پر حکومت کر رہے ہیں،لانگ مارچ کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں طے کریں گے۔

مزید :

قومی -