میچ  میں شکست کے بعد پشاور زلمی کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آگئی

میچ  میں شکست کے بعد پشاور زلمی کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آگئی
میچ  میں شکست کے بعد پشاور زلمی کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آگئی

  

کراچی (بلال احسن )نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )6کے 13ویں میچ میں کراچی کنگز کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث پشاور زلمی کے کھلاڑیوں پرمیچ فیس کا 10فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا  ہے۔

 تفصیلات مطابق پشاور زلمی نے مقررہ وقت مین ایک اوور کم کیا۔ جس پر  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف کی شق 2.22 کے تحت پشاور زلمی  پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔آن فیلڈامپائرز راشد ریاض اور شوزب رضا  کے علاوہ تھرڈ امپائر احسن رضا نے سلو اوور ریٹ پر پشاور زلمی کو چارج کیا۔پشاور زلمی کے کپتان شعیب ملک کی جانب سے  اعتراف کرنے پرمیچ ریفری افتخار احمد نے ان پر جرمانہ عائد کیا۔

مزید :

PSL -PSL News Update -