پاکستان کرکٹ بورڈ نے  پی ایس ایل میں شامل کھلاڑیوں  اور آفیشلز کو کورونا ویکسین لگانے کی پیشکش کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے  پی ایس ایل میں شامل کھلاڑیوں  اور آفیشلز کو کورونا ...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے  پی ایس ایل میں شامل کھلاڑیوں  اور آفیشلز کو کورونا ویکسین لگانے کی پیشکش کردی

  

کراچی (بلال احسن  )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 6 میں شریک تمام کھلاڑیوں اور آفیشلزکو کورونا ویکسین لگانے کی پیشکش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نےاپنی ڈیوٹی آف کیئر پالیسی کے تحت یہ فیصلہ لیگ کے تمام شرکاءکی صحت اور حفاظت کے پیش نظر کیا ہے۔ویکسین کی یہ ڈوز جمعرات کولگائی جائے گی تاہم یہ اختیار کھلاڑیوں اور آفیشلز کے پاس ہوگا کہ آیا وہ کورونا ویکسین لگواناچاہتے ہیں یا نہیں۔پی سی بی گذشتہ چند عرصے سے قومی اور وفاقی حکومت کے عہدیداران سے رابطے میں تھا، جہاں انہیں قومی کرکٹ ٹیم کی بین الاقوامی مصروفیات اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

مزید :

PSL -PSL News Update -