پی ایس ایل میں شامل کھلاڑیوں  اور آفیشلز کو کورونا ویکسین لگانے کی پیشکش، چیف ایگزیگٹو پی سی بی  بھی میدان میں آگئے

  پی ایس ایل میں شامل کھلاڑیوں  اور آفیشلز کو کورونا ویکسین لگانے کی پیشکش، ...
  پی ایس ایل میں شامل کھلاڑیوں  اور آفیشلز کو کورونا ویکسین لگانے کی پیشکش، چیف ایگزیگٹو پی سی بی  بھی میدان میں آگئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہےکہ  اپنی ڈیوٹی آف کیئر پالیسی کے تحت ہم نے کورونا ویکسین کا ایک حصہ حاصل کیا ہےجسےپاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل )6 کے بائیو سیکیور ببل میں موجود تمام افراد کولگانے کی پیشکش کررہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ  کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے کورونا وائرس کی یہ ویکسین لگوانا لازمی قرارنہیں دیا گیا، ویکسین کی یہ ڈوز حکومتی پروٹوکولز کے عین مطابق کوالیفائیڈ ہیلتھ ورکرز کے ذریعے لگائی جائے گی۔  پاکستان کرکٹ بورڈ تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -