’عمران خان مستعفی ہوں‘ نواز شریف کا مطالبہ

’عمران خان مستعفی ہوں‘ نواز شریف کا مطالبہ
’عمران خان مستعفی ہوں‘ نواز شریف کا مطالبہ

  

لندن (مجتبیٰ علی شاہ ) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر سابق وزیر اعظم  یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد دی ہے ۔

 لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا عمران خان کو آج کی شکست کے بعد فوراً استعفیٰ دے دینا چاہیے  کیونکہ وہ اب اسمبلی میں بیٹھنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں، آج کی شکست ان کی اور پی ٹی آئی کی حکومت کے لیے واضح پیغام ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے ، اب ہمیں عمران خان کے استعفے کا انتظار ہے۔

مزید :

قومی -برطانیہ -