برطانوی شاہی خاندان نے شہزادہ فلپ کی خرابی صحت کی تصدیق کردی

برطانوی شاہی خاندان نے شہزادہ فلپ کی خرابی صحت کی تصدیق کردی
برطانوی شاہی خاندان نے شہزادہ فلپ کی خرابی صحت کی تصدیق کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (سیدحسنین رضا) برطانیہ کے شاہی خاندان نے ملکہ کے شوہر شہزادہ فلپ کی خرابی صحت کی تصدیق کردی۔

بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  99 سالہ شہزادہ فلپ کو طبیعت خراب ہونے کے بعد احتیاط کے طور پر گزشتہ ماہ کنگ ایڈورڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہیں ڈاکٹر کے مشورے کے بعد احتیاطی تدبیر کے طور پر  سینٹ بارتھولومیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ایک بیان میں شہزادہ ولیم نے کہا کہ شاہی خاندان شہزادہ فلپ کی صحتیابی کیلئے دعا گو ہے۔