حکمران اتنے بزدل ہیں کہ شہباز شریف سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی گئی:بلاول بھٹو

حکمران اتنے بزدل ہیں کہ شہباز شریف سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی گئی:بلاول ...
حکمران اتنے بزدل ہیں کہ شہباز شریف سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی گئی:بلاول بھٹو

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری، یوسف رضا گیلانی کے ساتھ شہباز شریف ملاقات کیلئے پہنچے تاہم انہیں اپوزیشن لیڈر سے ملنے کی اجازت نہ دی گئی، پیپلز پارٹی نے پارٹی چیئرمین کو روکے جانے کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ حکمران اتنے بزدل ہیں کہ ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی گئی،نواز شریف، شہباز شریف اور  مولانا فضل الرحمان کےشکر گزار ہیں، اس حکومت کو ملک کے ہر کونے سے شکست ہوئی ہے۔دوسری طرف پیپلز پارٹی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پرپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو شہباز شریف سے ملنے سے روکے جانے کی ویڈیو  بھی جاری کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -