دنیا میں اقلیتوں کو سب سے زیادہ مذہبی آزادی، تحفظ صرف پاکستان میں ہے: گورنر پنجاب 

دنیا میں اقلیتوں کو سب سے زیادہ مذہبی آزادی، تحفظ صرف پاکستان میں ہے: گورنر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری سرور سے چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ کینٹربری کے آرچ بشپ جسٹن ویلبی کی ملاقات کی۔جس نے انہوں نے امن کے قیام کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومتی اقدامات اور گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کے اقلیتوں سمیت انسانیت کی بھلائی کیلئے کاموں کو سراہا۔تفصیلات کے مطابق گور نر سرور اور کینٹربری کے آرچ بشپ جسٹن ویلبی کے در میان ہونیوالی ملاقات میں پاکستان میں مذہبی آزادی کیلئے حکومتی اقدامات اورمذہبی ہم آہنگی کے فروغ سمیت دیگر امور کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ گور نر پنجاب نے چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ کو پنجاب میں اقلیتوں کے تحفظ کیلئے کیے جانیوالے اقدامات اور سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے بھی بتایا جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور ان کی اہلیہ بیگم پروین سرور مسیحی کیمونٹی کی جانب سے جسٹن ویلبی کے اعزاز میں دیئے جانیوالے استقبالہ میں بھی شر یک ہوئے۔گور نر سرور نے تقر یب سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ کینٹربری کے آرچ بشپ جسٹن ویلبی اور ان کے وفد کو بھر پور خوش آمدید کہتے ہوئے یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے جان ومال کے تحفظ اور مذہبی آزادی کیلئے حکومت تمام اقدامات کر رہی ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ دنیا میں سب سے زیادہ اقلیتوں کو مذہبی آزادی اور تحفظ صرف پاکستان میں ہی حاصل ہے۔ 
گور نر سرور ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -