اسرائیل کی وحشیانہ کارروائی، فائرنگ کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید

 اسرائیل کی وحشیانہ کارروائی، فائرنگ کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید

  

مقبوضہ بیت المقدس (آئی این پی)اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی، مغربی کنارے میں دومختلف مقامات پرفائرنگ سے 3 نہتے فلسطینی شہید ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے ایک واقعے میں اسرائیلی فوج نے یہودی آبادکاروں کے علاقے سے گزرنے پر نہتے فلسطینیوں پرفائرنگ کی جس میں دونوجوان شہید ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فائرنگ کرکے3 فلسطینیوں کو شہیدکردیااطلاعات کے مطابق دوسرے واقعے میں قابض فوج نے ایک نوجوان کو چھاپے کے دوران فائرنگ کر کے شہید کیا۔ رپورٹس کے مطابق فسطینیوں کی شہادت پرمقبوضہ علاقے میں شدید احتجاج کیا گیا۔

فلسطینی شہید

مزید :

صفحہ آخر -