پنجاب حکومت میں اتنی طاقت نہیں بلاول کوگرفتار کرے، پیپلز پارٹی 

پنجاب حکومت میں اتنی طاقت نہیں بلاول کوگرفتار کرے، پیپلز پارٹی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  کراچی، اسلام آ باد (آئی این پی) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت میں طاقت نہیں کہ بلاول بھٹو زرداری کو گرفتار کرے جبکہ سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عوامی مارچ کٹھ پتلی راج کو زمین بوس کردے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ پنجاب داخلے سے قبل اجلاس میں سٹریٹیجی پر غور کیا گیا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں والہانہ استقبال پر تمام پی پی رہنماؤں کو شاباش دی ہے۔ پنجاب حکومت میں طاقت نہیں کہ بلاول بھٹو زرداری کو گرفتار کرے، پارٹی رہنماؤں کو خدشہ ہے پنجاب داخلے پر روکا جاسکتا ہے جبکہ پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے کٹھ پتلی کی گردن سے سریا نکال کر کٹھ پتلی کے سارے گھمنڈ کو خاک میں ملا دیا ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عوامی مارچ کٹھ پتلی راج کو زمین بوس کردے گا، بلاول بھٹو کے اسلام آباد پہنچنے سے قبل دولے شاہ کے چوہے اسلام آباد چھوڑ چکے ہیں۔ شازیہ مری نے کہا ہے کہ بھٹو کا نام مٹانے کے خواب دیکھنے والوں کی قبریں ویران ہیں، شاہ محمود قریشی پر نزع کا عالم شروع ہو چکا ہے، یہ تاریخ کا انتقام ہے کہ شاہ محمود قریشی شیخ رشید بن گئے ہیں۔
پیپلز پارٹی

مزید :

صفحہ آخر -