کامیاب پاکستان پروگرام میں غربت کا خاتمہ وزیراعظم کا وژن ہے: فرخٰ حبیب 

کامیاب پاکستان پروگرام میں غربت کا خاتمہ وزیراعظم کا وژن ہے: فرخٰ حبیب 

  

اسلام آباد (آئی این پی)وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کامیاب پاکستان پروگرام میں غرت کا خاتمہ وزیراعظم کے وژن کا حصہ ہے   پروگرام کے تحت بلاسود قرضے 5لاکھ اور گھر کیلئے 27لاکھ، دوسال میں 407ارب روپے اور حکومت 146ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  اپنے ایک بیان میں وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم آج بلا سود قرضوں کے اجراء کا آغاز کریں گے بلا سود قرض کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت دیئے جائیں گے۔بلاسود 5لاکھ اور گھربنانے کیلئے 27لاکھ تک قرض دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام  میں  غربت کا خاتمہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کا حصہ ہے، دوسال میں 407ارب روپے کے قرض  فراہم کئے جائیں گے۔وزیر مملکت نے مزید کہنا تھا کہ 2سال میں حکومت 146ارب  روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔ 

فرخ حبیب 

مزید :

صفحہ آخر -