ریلیف پیکیج سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا،قاسم سوری 

ریلیف پیکیج سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا،قاسم سوری 

  

کوئٹہ (آن لائن)ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نہ اپنے خاندان کیلئے سیاست کررہا ہے نہ اس کے پیسے باہر پڑے ہیں وزیراعظم کی طرف سے تاریخی اقدام اٹھایا گیا دلیرانہ فیصلے صرف عمران خان جیسا، دلیر اور مخلص لیڈر ہی کر سکتا ہے، وزیر اعظم نے پٹرول ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا تاریخی اعلان کیا ہے وزیراعظم چاہتے ہیں کہ مختلف ممالک سے غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان آئے وزیر اعظم کا مشن ہے کہ ریلیف پیکیج سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا پہلے ہیلتھ کارڈ کی سہولت جیسا اقدام بھی نہیں تھا، آج 10 لاکھ کا کارڈ ہے اپوزیشن مہنگائی کے نام پر احتجاج سے عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے وزیراعظم کے قوم سے خطاب میں اعلانات پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ قاسم سوری نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے خطاب میں قوم کو خوشخبریاں سنائیں یہ دلیرانہ فیصلے عمران خان جیسا لیڈر ہی کرسکتا ہے۔ عمران خان نہ اپنے خاندان کے لئے سیاست کررہا ہے نہ اس کے پیسے باہر پڑے ہیں وزیراعظم کی طرف سے تاریخی اقدام اٹھایا گیا۔

قاسم سوری 

مزید :

صفحہ آخر -