پیاری اپوزیشن اگلی حکومت بھی عمران خان کی ہوگی،فیصل جاوید

پیاری اپوزیشن اگلی حکومت بھی عمران خان کی ہوگی،فیصل جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اگلی حکومت بھی عمران خان کی ہو گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پیاری اپوزیشن! فکر نہیں کریں، انشاء اللہ اگلی حکومت بھی عمران خان کی ہو گی وہ سنبھال لیں گے۔انہوں نے کہا کہ آپکو زحمت نہیں دیں گے، آپ کو تو ہر حال میں تنقید کرنی ہے کیونکہ آپ چھوئی موئی اپوزیشن ہیں۔سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ بس کپتان کا ایک ہی پیغام آپکے لیے ’گھبرانا‘ نہیں ہے۔
فیصل جاوید

مزید :

صفحہ آخر -