سرکاری زمین پر قبضہ کے جرم میں حکومتی ملازمین سمیت 8افراد گرفتار

سرکاری زمین پر قبضہ کے جرم میں حکومتی ملازمین سمیت 8افراد گرفتار

  

لاہور (سپیشل رپورٹر)اینٹی کرپشن پنجاب نے مختلف اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے کرپٹ حکومتی ملازمین سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ پنجاب کے مطابق اینٹی کرپشن نے سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کے جرم میں پاک پتن سے پٹواری سمیت 5 افراد کو گرفتار کیا۔ملزمان نے محکمہ مال کے افسران کی ملی بھگت سے 62 ایکڑ سرکاری زمین پر قبضہ کیا تھا۔اینٹی کرپشن  نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے  ہوئے سرکاری زمین بھی واگزار کروائی جبکہ مقدمہ میں نامزد پٹواری محمد نواز، لیاقت علی، محمد زمان، محمد لقمان اور شوکت علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔شیخوپورہ میں چھاپہ کے دوران مقدمہ میں نامزد 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم ریاست علی نے پٹواری مختار احمد اور دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے شہری کی 45کنال زمین جعلسازی سے فروخت کی۔مقدمہ 232/2019میں اشتہاری ملزمان پٹواری مختار احمد اور ریاست علی کو نارنگ منڈی سے گرفتار کیا گیا۔راولپنڈی سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گجر خان کے ڈاکٹر حسن جاوید کو میڈیکل رپورٹ میں ردوبدل کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ملزم نے بے نظیربھٹو ہسپتال راولپنڈی میں اپنی تعیناتی کے دوران رشوت لے کر میڈیکل رپورٹ میں ردوبدل کی۔ ملزم کیخلاف مقدمہ 37/2017 تھانہ اینٹی کرپشن راولپنڈی میں درج ہے۔

اینٹی کرپشن 

مزید :

صفحہ آخر -