نصیر آباد،خاتون پولیوورکر کو تھپڑ مارنے والا ملزم گرفتار، بیٹافرار

نصیر آباد،خاتون پولیوورکر کو تھپڑ مارنے والا ملزم گرفتار، بیٹافرار

  

لاہور(کرائم رپورٹر) نصیر آباد کے رہائشی باپ بیٹے نے خاتون پولیو ورکر کو تھپڑ دے مارے، پولیس نے ملزم سہیل کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق گلبرگ تھری میں پولیو ٹیم بچوں کو پولیو قطرے پلانے گئی جہاں گھر پر دستک دینے پر سہیل نامی شہری کا بیٹا آپے سے باہر ہو گیا اور خاتون پولیو ورکر کو تھپڑ مارنے سمیت جان سے مارنے کی دھمکیوں پر اتر آیا،واقع کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی مگر پولیس کے پہنچنے تک سہیل کا بیٹا موقع سے فرار ہو گیا،تاہم تعاقب کر کے سہیل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا،پولیس کے مطابق نامزد ملزم ذیشان ابھی فراری ہے جس کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔

خاتو ن ورکر تھپڑ

مزید :

صفحہ آخر -