جنگ زدہ یوکرین میں ایک اور  بھارتی طالب علم ہلاک

جنگ زدہ یوکرین میں ایک اور  بھارتی طالب علم ہلاک

  

کیف(این این آئی)روسی حملے کے بعد یوکرین میں پھنسے ایک اور بھارتی طالب علم کی موت واقع ہوگئی۔عالمی میڈیا کے مطابق جنگ زدہ یوکرین میں بھارتی شہری پھنس گئے ہیں جن کی واپسی کے انتظامات اب تک پورے نہیں ہوسکے،اسی دوران خوف، گھبراہٹ اور غیر یقینی صورت حال کے شکار ایک بھارتی طالب علم کو فالج ہوگیا۔ دماغ کی رگ پھٹ جانے کے باعث طالب علم ذہنی اور جسمانی طور پر مفلوج ہوگیا۔بھارتی ریاست پنجاب سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے یوکرین آنے والے 22 سالہ طالب علم چندن جندال کو ہسپتال لایا گیا جہاں دوران علاج اس کی موت واقع ہوگئی۔ 

 طالب علم ہلاک

مزید :

صفحہ آخر -