سیشن کورٹ سے ”میاں نواز شریف  میاں شہباز شریف“کی ضمانتیں کنفرم 

سیشن کورٹ سے ”میاں نواز شریف  میاں شہباز شریف“کی ضمانتیں کنفرم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم اور وزیراعلی کے ہم نام ملزمان میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی ضمانتیں کنفرم کردیں،عدالت نے ملزموں کو 50،50ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے،ایڈیشنل سیشن جج وقار منصور نے درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا ہے،ملزمان کے خلاف کارسرکار میں مداخلت کرنے کا مقدمہ میں قصور  پولیس نے مقدمہ درج ہے،نواز شریف اور شہباز شریف نامی ملزم قصور کے رہائشی ہیں،دونوں بھائی سابق وزیر اعظم اور سابق وزیر اعلی کے ہم نام ہیں، دونوں کے والد کا نام بھی محمد شریف ہی ہے۔
ضمانتیں کنفرم

مزید :

صفحہ آخر -