سانحہ ساہیوال، پولیس اہلکاروں کی بریت کیخلاف درخواست ملتوی 

 سانحہ ساہیوال، پولیس اہلکاروں کی بریت کیخلاف درخواست ملتوی 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس علی باقرنجفی اور مسٹرجسٹس فاروق حیدر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سانحہ ساہیوال کیس میں پولیس اہلکاروں کی بریت کے خلاف دائردرخواست آئندہ پیشی تک ملتوی کردی،فاضل بنچ نے ہدایت کی کہ سابق ڈی پی او ساہیوال علی ضیاء ہر سماعت پرعدالت میں پیش ہوتے رہیں گے، گواہوں کو جواب جمع کروانے کا حکم تھا مگر جواب جمع نہیں کروایا گیا، 21 مارچ کو منحرف ہونے والے تمام گواہ تحریری جواب جمع کروائیں، پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت شروع ہوئی تو بیان سے منحرف ہونے والامدعی مقدمہ جلیل،سابق ڈی پی او ساہیوال علی ضیاء،تمام ملزمان اورپراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کمال نون عدالت میں پیش ہوئے۔فاضل بنچ نے کیس کی مزید سماعت مذکورہ بالاحکم کے ساتھ آئندہ پیشی تک ملتوی کردی،پنجاب حکومت نے محض 2 ملزموں رمضان اور سیف اللہ کی بریت کو چیلنج کر رکھا ہے، ٹرائل عدالت نے ملزم صفدر حسین، احسن خان، رمضان، سیف اللہ، حسنین اور ناصر کو بری کر دیا تھا۔

 سانحہ ساہیوال

مزید :

صفحہ آخر -