خدمات،ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف کو گارڈ آف آنر پیش

خدمات،ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف کو گارڈ آف آنر پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (وقا ئع  نگار )ضلعی انتظامیہ و پولیس کی جانب سے کورونا وبامیں خدمات سر انجام دینے والی نرسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا اس سلسلے میں ضلع بھر کی نرسز کو پولیس لائنز(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
 میں مدعو کرکے شاندار گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں اور سی پی او خرم شہزاد حیدر نے تقریب کی میزبانی کی۔تقریب میں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے نرسز کی خدمات پر اعزاری سلیوٹ پیش کیا اور سلامی دی۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز اور نرسز نے کورونا وبامیں انسانی خدمت کی عظیم مثال قائم کی جس پر انکے جذبے کو سلام پیش کرتی ہیں۔حکومت پنجاب اور سول سوسائٹی انکی خدمات کو تحسین اور احسان مندی کے جذبات سے دیکھتی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور یہ گارڈ آف آنر نرسز کی خدمات کے اعتراف کی ایک چھوٹی سی کاوش ہے۔سی پی او خرم شہزاد حیدر نے کہا کہ کورونا کے خلاف طبی عملے نے مثالی عزم کے ساتھ جنگ لڑی لاکھوں جانوں کے تحفظ کیلئے ڈاکٹرز اور نرسز نے فرنٹ لائن پر کھڑے ہوکر عظیم مثال قائم کی ہے جس پر انکو سلام پیش کرتے ہیں۔قبل ازیں تقریب میں محکمہ ہیلتھ کے افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔

رحیم یارخان،وہاڑی،بہاولپور،چوک اعظم، لودھراں، خانیوال(بیورو رپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر، بیوررپورٹ،نمائندہ پاکستان، نامہ نگار،بیورو نیوز) وزیر اعلی پنجاب سردار عثما ن(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
 بزادر کی ہدایت پر ضلعی انتظا میہ لودھراں کی جانب سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خدمات کے اعتر  اف میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تقریب ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال لودھراں میں منعقدہوئی۔اس موقع پولیس کے چا ک و چوبند دستے نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹا ف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔  تقریب میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)شعیب علی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالرؤف بابر قیصرانی، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اشرف صالح، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد سجاد اختر، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتا ل ڈاکٹر محمد قربان نبی بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی نے کہاکہ شعبہ صحت با لخصو ص کورونا کی وبا کے دوران اپنی خدمات پیش کرنے وا لے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ہمارے ہیرو ہیں۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر نرسز کی خدمات کے اعتراف میں ڈی سی دفتر میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا نرسوں کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز عمر شیرازی،افتخار منڈھیرا اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی عالمی وباء میں نرسز نے فرنٹ لائن فائٹرز کا کردار ادا کیا ہے خدمات کے اعتراف میں آج نرسز کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں نرسز کے کردار کو جتنا سراہا جائے کم ہے حکومت پنجاب نرسز کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے نرسز کے لئے کھلے ہیں۔وزیراعلی پنجاب عثمان خان بزدار کا نرسوں کی خدمات کے اعتراف میں گارڈ آف آنرپیش کرنے کی ہدایت۔ڈی سی آفس لیہ میں پولیس کے چاق وچوبنددستے نے نرسوں کوگارڈ آف آنرپیش کیا۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت محمدطاہر رندھاوا،ڈپٹی کمشنر محمدشہبازحسین،اے ڈی سی آر اشفاق حسین سیال،ملک اویس جکھڑ،سی ای او صحت ڈاکٹرامیرعبداللہ،ڈی ایس پی محمدشاہدبھی اس موقع پر موجود تھے۔تقریب کا اہتمام ڈی سی آفس کے سبزہ زار میں کیا گیاتھاجس میں نرسز پیرا میڈیکل سٹاف موجود تھا۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت محمدطاہر رندھاوانے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وبا ء کے دوران نرسوں نے جو خدمات پیش کی ہیں وہ قابل ستائش ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان خان بزدار نے نرسوں کو گار ڈ آف آنرپیش کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں انہوں نے کہاکہ پنجاب بھر میں حکومت آج نرسوں کو سلام پیش کررہی ہے اوراِن کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور اقدامات اُٹھارہی ہے۔تقریب سے ڈپٹی کمشنر محمدشہباز حسین نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ ڈاکٹرز کے بعد مریض کی تیمارداری کی ذمہ داری نرسز پر عائد ہوتی ہے اور وہ اپنے فرائض احسن انداز میں انجام دے رہی ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر کورونا وبا کے دوران شاندار خدمات سرانجام دینے پر نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو ڈپٹی کمشنر آفس بہاول پور کے سبزہ زار میں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عمران مارتھ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل عامر نذیر کھچی، ایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹر تنویر شاہ، ایس این اے محمد عظیم ذیشان بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس وبا کے ایام اورایمرجنسی کی صورت حال میں نرسز کا کردار بہت نمایاں رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات کے اعتراف میں انہیں پنجاب پولیس، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے رضاکاروں پر مشتمل چاق و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ تقریب سے قبل قومی ترانہ پڑھا گیا۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں سٹاف نرسز کو گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر اور سلامی پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے نرسز کی خدمات کے اعتراف میں انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا نرسز ہمارے صحت کے شعبہ میں اہم اوربنیادی حیثیت رکھتی ہیں مریضوں کی نگہداشت میں نرسز کی خدمات سب سے زیادہ ہیں کورونا کی صورتحال اور عام حالات میں بھی اپنی پیشہ وارانہ امور احسن انداز میں ادا کرتی ہیں اور نرسز ہمیشہ صحت کے شعبہ میں فرنٹ لائن پر خدمات انجام دیتی ہیں ا س حوالے سے حکومت پنجاب کی طرف سے آج نرسز کنونشن ڈے منایا جارہا ہے سٹاف نرسرز کو گارڈ آف آنر پیش کرنے کا مقصد خدمات کا اعتراف اورخراج تحسین پیش کرنا ہے نرسز نے اس موقع پر گارڈ آف آنر پیش کرنے پر حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ عوام کو صحت کی بہترین سروسز کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے کورونا سے نمبر آزما ہونے کیلئے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتیں بھر پو ر طریقے سے جاری رکھیں گے اور پاکستان کو کورونا سے محفوظ بنائیں گے اس موقع پر اے ڈی سی جی خالد محمو دگیلانی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفار میشن میاں نعیم عاصم، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شاہد اقبال بھی موجود تھے۔