وزیراعظم کا دورہ میلسی،چارٹر آف ڈیمانڈ تیار، مشاورت
بوریوالا، ٹبہ سلطان پور(تحصیل رپورٹر، سٹی رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان کے 6 مارچ کو دورہ میلسی اور جلسہ عام کو کامیاب بنانے اور اسکی بھر پور تیاریوں کے حوالہ سے پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر سابق ایم پی اے چوہدری خالد محمود چوہان کے دفتر میں پی ٹی آئی کے تمام مقامی سٹیک ہولڈرز،عہدیداران و کارکنان کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سابق ٹکٹ(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
ہولڈر سردار خالد نثار ڈوگر،سینئر راہنماملک فاروق اعوان،پیر محمد ظفر چشتی،چوہدری طارق محمود باجوہ،سردار راشد عظیم،علی سفیان سلدیرا،ارشاد احمد چوہان،سعید احمد قریشی،صدام وٹو،محمد اکرم بھٹی،شہباز حسین باجا بھٹی،سجاد ظہور کاہلوں چوہدری اکرم گجر،چوہدری محمد شفیق گجر،راشد ستار مغل،ڈاکٹر محمد سرور،شیخ محمد اسلم،کامران شاہد،منصور احمد اور دیگر عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری خالد محمود چوہان،سردار خالد نثار ڈوگر،ملک فاروق اعوان اور دیگر مقررین نے کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ میلسی ضلع وہاڑی اور جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کے ازالہ میں سنگ میل ثابت ہو گا جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے تمام راہنماو عہدیداران اپنے وارڈز اور یونین کونسل کی سطح پر کارکنان کو متحرک کر کے انکی جلسہ میں شرکت یقینی بنائیں گے اور وزیر اعظم کا یہ جلسہ تاریخی ہو گا اجلاس میں پی ٹی آئی راہنماں اور کارکنان کی طرف سے وزیر اعظم کی آمد پر پیش کیا جانیوالا چارٹر آف ڈیمانڈ بھی مرتب کر لیا گیا جس میں بورے والا کو ضلع کا درجہ دینے،گزشتہ تین سالوں کے دوران بورے والا کو نظر انداز کر کے ترقیاتی کاموں سے محروم رکھنے پر میگا ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کا اجراء،ٹریفک کے بہا کو کم کرنے کیلئے بائی پاس روڈ،زرعی یونیورسٹی سب کیمپس کو یونیورسٹی کا درجہ دینے،نئے ہسپتال کا قیام،شہر آبادی کے دبا کی وجہ سے نیا نادرا آفس قائم کرنے،سوئی گیس کا ڈسٹری بیوشن سب آفس کا قیام اور دیگر مطالبات شامل ہیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 6 مارچ کو صبح 10 بجے مرکزی آفس سے بسوں،ویگنوں اور کاروں پر مشتمل ہزاروں کارکنان کا قافلہ میلسی کیلئے روانہ ہو گا۔ہزاروں پی ٹی آئی کے ٹائیگر کے ساتھ کپتان کامیلسی میں والہانہ استقبال کرینگے وزیراعظم پاکستان میلسی کی تعمیروترقی کے لیے تاریخی منصوبے دینے آ رہے ہیں سب ملکر پروگرام کوسجائینگے نواب احسن خان خاکوانی مبشرحسن خان سگونواب حیدرعلی خان خاکوانی صفدرخان ماہنی شیخ حاجی رجب علی سیدارتضی شاہ نذیرخان پٹھان نصراللہ خان پاندہ تفصیل کے مطابق صحافیوں کے خصوصی سروے میں پی ٹی آئی ٹبہ سلطان پور کی اہم شخصیات نواب احسن خان خاکوانی مبشرحسن خان سگونواب حیدرعلی خان خاکوانی صفدرخان ماہنی شیخ حاجی رجب علی سیدارتضی شاہ نذیرخان پٹھان اورسردار نصراللہ خان پاندہ نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی آ مدہمارے لیڈران ایم این اے برسٹر اورنگزیب خان کھچی صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی اور ایم پی اے نواب علی رضا خان خاکوانی کی بہترین حکمت عملی اورکاوشوں کانتیجہ ہے اورانشائاللہ یہ ایک تاریخ رقم ہونے جارہی ہے کیونکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے میلسی کے حلقہ جات کے لیے بڑے بڑے منصوبوں کااعلان بھی کرناہے اوریہ بات بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ کپتان کے استقبال کے لیے ٹبہ سلطان پور حلقہ پی پی235سے ہرکھلاڑی جائے انہوں نے کہا کہ زندگی بخیرتوفدہ میلسی میں چھ مارچ بروز اتوار کو ہزاروں پی ٹی آئی ٹائیگر کے ساتھ جلسے میں شامل ہونگے کیونکہ وطن عزیز کی عزتوں کا محافظ آ رہاہے آ ئیں جلسے کورنگین بنادیں اس موقع پر شہریوں کی کثیرتعدادبھی موجودتھی۔
مشاورت