بوریوالا، انتظامیہ ان ایکشن،لیگی ایم پی اے کا پمپ مسمار

بوریوالا، انتظامیہ ان ایکشن،لیگی ایم پی اے کا پمپ مسمار

  

بوریوالا(تحصیل رپورٹر) محکمہ ہائی وے کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر بورے والا بلاول علی کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ لاری اڈا پر واقع مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر کے پیٹرول پمپ کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا گیا ہے (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

محکمہ ہائی وے کے مطابق اس پیٹرول پمپ کی لیز کا ریکارڈ 1948 کے بعد ہمارے پاس یا محکمہ مال کے ریکارڈ میں موجود نہیں تھا جسکے خلاف ایک اوورسیز پاکستانی خاتون نے درخواست دی تھی جسکی روشنی میں اس جگہ کو واگزار کروانے کیلئے پیٹرول پمپ مالکان کو نوٹس جاری کیا گیا تھا اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی کے حکم پر یہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ محکمہ ہائی وے کی جانب سے کی جانے والی اس کاروائی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے (ن)لیگی ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ محکمہ کی طرف سے25 فروری کو یہ نوٹس جاری کیا گیا جس میں ہمیں سات روز 4 مارچ تک جگہ خالی کرنے کا کہا گیا تھا ابھی نوٹس کے مطابق تین روز کی مہلت باقی تھی کہ ہمارے خلاف انتقامی کاروائی کرتے ہوئے آج محکمہ ہائی وے اور مقامی انتظامیہ نے غیر قانونی کاروائی کی ہے حالانکہ اس کمرشل جگہ کا کرایہ باقاعدگی سے محکمہ ہائی وے کو ادا کیا جارہا ہے سال 2022 اور 2022 کا ایک کروڑ 19 لاکھ روپے کا کرایہ بھی ادا ہو چکا ہے حکومت کی جانب سے ایسی کاروائی اپوزیشن کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنانے کی بدترین مثال ہے اس غیر قانونی کاروائی کے خلاف ہم قانونی چارہ جوئی کا حق استعمال کریں گے۔

مسمار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -