ڈیرہ،ایکسائز ٹیمیں متحرک،چھ سو سے زائد بلا نمبری گاڑیاں بند

ڈیرہ،ایکسائز ٹیمیں متحرک،چھ سو سے زائد بلا نمبری گاڑیاں بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ):محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں بلانمبری گاڑیوں (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
 کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چوبیس گھنٹوں میں چھ سو سے زائد گاڑیاں بند کردیں۔ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد آصف نے کہا کہ چاروں اضلاع میں ہر بلا نمبر گاڑی کو تھانوں اور دفاتر بند کردیا جائیگا اور آپریشن جاری رکھا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ جرائم میں زیادہ تر بلانمبر گاڑیاں استعمال ہوتی ہیں علاقہ میں امن و امان کیلئے بلانمبری موٹر سائیکل،چھوٹی بڑی گاڑی،ٹریکٹر ٹرالی کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائیگا۔شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے اپنی گاڑیوں کی فوری رجسٹریشن کرائیں۔ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف نے کہا کہ چاروں اضلاع میں ضلعی آفیسر بلا نمبری گاڑیوں کے خلاف آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں بلا نمبری کے ساتھ ممنوعہ نمبر پلیٹ کی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔متعلقہ تھانوں اور ایکسائز کے دفاتر میں بند گاڑیاں رجسٹریشن تک نہیں چھوڑی جائیں گی۔
بند