اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں پھر اضافہ انتظامیہ غائب،دکانداروں کی لوٹ مار
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)روزمرہ کی اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ روز کا معمول بن چکا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)
کے پیش نظر غریب صارفین سخت مشکلات سے دوچار ہیں، مرغی کا گوشت جو کہ گزشتہ ہفتے 280 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہا تھا یک ہفتہ کے دوران اچانک فی کلو گوشت 360 روپے تک جا پہنچاجو کہ غریب پسے ہوئے طبقے کے ساتھ ظلم و ناانصافی کے مترادف ہے عوامی وسماجی حلقوں نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے چیک اینڈ بیلنس کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، دکانداروں کو صارفین کی چمڑیاں ادھیڑنے کی انتظامیہ نے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب، کمشنر ڈیرہ عبزیاخان،ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ سید موسی رضا سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل کوٹ ادو میں نافذ جنگل کے قانون کے خاتمے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کیا جائے تاکہ تحصیل بھر میں قائم ہونے والی خود ساختہ مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
لوٹ مار