میلسی،عدالت کے باہر فریقین میں جھگڑا،پولیس کارروائی شروع

میلسی،عدالت کے باہر فریقین میں جھگڑا،پولیس کارروائی شروع

  

   میلسی (نامہ نگار)کمرہ  عدالت سے باہر فریقین میں جھڑپ  ہوگئی علاقہ مجسٹریٹ میلسی نے حملہ آوروں کو پولیس  (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

سیکیوریٹی میں گھر روانہ کرنے کا حکم دیا ایک نے ایم ایل سی حاصل کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ آپس میں قریبی کزن طارق کالونی میلسی کے محمد مدثر ولد غلام شبیر اور بار کلرک مبشر گوانس کے مابین علاقہ مجسٹریٹ میلسی محمد مصطفی کی عدالت میں دیوانی اور فوجداری مقدمات زیر سماعت ہیں جس میں مدثر کی جانب سے گواہوں کی شہادت /گواہی بقایا تھی۔کمرہ  عدالت سے باہر آتے ہی شہادت پیش نہ کرنے پر   بار کلرک مبشرنے مبینہ طور پر مدثر کو گالیاں دیں جس پر فریقین اور ان کے ساتھیوں نے ایک دوسرے پر حملہ کر دیا۔جنہیں قابو کر کے عدالت میں پیش کیا گیا فاضل عدالت نے پولیس کسٹڈی میں دونوں کو گھر پہچانے کا حکم سنایا۔جس پر دونوں کو طارق کالونی /دورہٹہ روانہ کر دیا گیا۔ درہں اثنا محمد مدثر نے سر پر پڑنے والے زخم کا بعدازاں تجصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی سے ایم ایل سی حاصل کر لیا۔

شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -