ملتان، پولیو ٹیم پر حملہ،کارروائی شروع

 ملتان، پولیو ٹیم پر حملہ،کارروائی شروع

  

ملتان (وقا ئع  نگار)گھرکی دیوارپرنشان کیوں لگایاشہری آپے سے باہر ہوگیاپولیوٹیم کوتشددکانشانہ بناڈالا(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

پولیس نے کارروائی شروع کردی۔تفصیل کے مطابق تھانہ بی زیڈ کے علاقے پولیوٹیم انچارج اسامہ طلحہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ غازی آباد گلی نمبر26میں بچوں کوپولیوسے بچاوکے لئے ویکسینیشن کررہاتھاویکسینیشن کے بعد اسماعیل کے گھر کی دیوارپر نشان لگایاتو اسماعیل طیش میں آگیاجس نے کہامیری دیوارپر نشان کیوں لگایااسی بات پراسماعیل نے پولیوٹیم کے انچارج اسامہ طلحہ پر گھونسوں مکوں کی بارش کردی اور تشدد کانشانہ بناتارہا موقع پر موجود اہل محلہ نے جمع ہوکر اسامہ کی جان چھڑوائی واقع کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -