ملتان سمیت مختلف شہروں میں بارش،ٹھنڈی ہوائیں 

ملتان سمیت مختلف شہروں میں بارش،ٹھنڈی ہوائیں 

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر)ملتان میں دن بھر بادل چھائے رہنے کے ساتھ کبھی ہلکی کبھی تیز بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کا احساس دوبارہ لوٹ آیا۔زیادہ (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

سے زیادہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی،19ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا آج موسم خشک رہے گا۔اس ضمن میں گزشتہ روز ملتان سمیت مضافاتی علاقوں میں بادل چھائے رہے جبکہ اس دوران کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش کا سلسلہ وفقہ وقفہ سے جاری رہا جس کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی کے باعث سردی کااحساس دوبارہ لوٹ آیاہے بار ش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں نے دیسی مہنے پھگن کی یاد تازہ کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملتان سمیت مضافاتی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

وہاڑی،ٹھٹھہ صادق آباد،راجن پور،کوٹ ادو، روجھان، ٹبہ سلطان پور(بیورو رپورٹ، نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر،تحصیل رپورٹر، نمائندہ پاکستان، سٹی رپورٹر)کوٹ ادوو(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

گردونواح میں گڑشتہ روزاچانک آسمان پر کالے بادل آمڈ آئے اور ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا،بارش سے سر دی کی شد ت میں بھی اضا فہ ہو گیا،بارش سے بجلی وٹیلی فون کا نظام بھی معطل ہو گیا،بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی کوٹ ادو کے اکثرعلاقوں سے سوئی گیس غائب ہوگئی ہے جبکہ کوٹ ادو شہر کے اکثر علاقوں میں پریشر انتہائی کم ہو گیا ہے جسکی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،ہلکی بوند با ندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جا ریروجھان اور گردونواح میں رات بھر سے لے کر اعلی الصبح تک بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بارش کے دوران تیز ہوا اور بادلوں کی گھن گرج بھی جاری رہی بارش کے باعث موسم سرد ہوگیا ہیاور سردی میں شدت آگِی ہے سنبھالے گئے گرم کپڑے عوام نے پھر نکال لیے جبکہ کسان برداری جلیل خان سلیم جان سمیت دیگر افراد  نے موجودہ بارش کو گندم کی فصل کے لیے  فاہدہ مند قرار دیا راجن پور شہر اور گردونواح میں گذشتہ روز صبح سویرے سے ہی ہلکی و تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا جو دن بھر جاری رہا بارش کے باعث شہر کی سڑکوں پر کیچڑ اور پھسلن ہوجانے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا دوسری جانب زرعی ماہرین نے حالیہ بارش کو فصل گندم کے لیے موزوں قرار دیا ہے جبکہ کسانوں کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد چلنے والی تیز ہوا سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ لاحق ہو گیا ہے ٹھٹھہ صادق آباد جہانیاں پل 14،پل 132 پل پنجو نواح کے علاقوں تیز ٹھنڈی ہواں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی، بارش ار تیز ہوا کی وجہ سے گندم کی فصل زمین پر بچھنے سے فصل کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواں کے باعث موسم سرد ار خوشگوار ہوگیا۔شہر اور گردونواح میں گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا  بارش کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ نشیبی علاقوں میں کیچڑ کے سبب راستے بند ہوگئے جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش گندم کی فصل کیلئے انتہائی موثر ثابت ہوگی جس سے کسان کافی خوش دکھائی دیئیٹبہ سلطان پور اور اس کے گرد نواح کے علاقوں میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش کاسلسلہ جاری جاتی سردی واپس لوٹ آئی گندم کی فصل پر مثبت اثرات مرتب ہونے کاامکان تفصیل کے مطابق ٹبہ سلطان پور اور اس کے گرد نواح کے علاقوں میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش کاسلسلہ جاری رہا جس کے باعث جاتی سردی واپس لوٹ آئی ہے بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوا بھی چلتی رہی کاشتکاروں کے مطابق بارش کے گندم کی فصل پر مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں بارش برسنے سے کاشتکاروں کے مرجھائے چہرے بھی کھل اٹھے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -