وزیراعظم سے سمیع اللہ چوہدری کی ملاقات، ریلیف پیکیج پر گفتگو

 وزیراعظم سے سمیع اللہ چوہدری کی ملاقات، ریلیف پیکیج پر گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیورورپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ چوہدری نے وزیراعظم عمران خان سے گورنر ہاس لاہور میں ملاقات کی  سمیع اللہ چوہدری نے مہنگائی کے اس دور میں پاکستانی عوام کو سبسڈی دینے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا سمیع اللہ چوہدری نے وزیر اعظم کے سامنے بہاولپور کے مطالبات ایک بار پھر رکھ دیے انہوں نے عمران خان کو(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
 دورہ بہاولپور کی دعوت دی اور ان سے کہا اس بار دل کشادہ کرکے آئیے گا بہاولپور کی تاریخ میں آج تک وفاق نے کوئی بڑا میگا پراجیکٹ نہیں دیا اگر آپ نے بھی ہمارے ساتھ وہی سلوک روا رکھا جو سابقہ حکمران کرتے رہے تو ہم اس پر خاموش نہیں رہیں گے ہم ہر بار آپ کے سامنے اپنے شہر کا مقدمہ بھی لڑیں گے اور آپ کو بار بار یاد دلاتے رہیں گے سمیع اللہ چوہدری نے وزیر اعظم کو بتایا بہاولپور کا بہت سارا انفراسٹرکچر ریاست کے وقت نواب صاحبان کے دور کا ہے انہوں نے کہا ہم نے گورنمٹ پنجاب سے بہت سے پراجیکٹ حاصل کرلیے ہیں آپ اور وفاق سے بہاولپور کے باسیوں کی بہت امیدیں ہیں اگر آپ نے بھی ہمارے شہر کو بڑے پراجیکٹ سے محروم رکھا تو یہ ہمارے مینڈٹ کے ساتھ زیادتی ہو گی میں اپنے شہر کے غیور عوام کی طرف سے آپ سے ایک بار پھر درخواست کرتا ہوں جب آپ بہاولپور تشریف لائیں وفاق کی طرف سے بہاولپور کے دیرینہ مطالبات میگاسیوریج سسٹم ستلج جھیل / ربڑ ڈیم ریزوائر، ٹریٹ منٹ پلانٹ، کنٹرولڈ ایکسپریس وے سمیت آئی ٹی یونیورسٹی ساتھ پنجاب ضرور پورے کریں تاکہ یہاں کی محرومیوں کو ختم کرنے میں مدد مل سکے۔
ملاقات