حالات سنگین،علماء وحدت،اتحاد کو عام کریں، عبدالخبیر آزاد

حالات سنگین،علماء وحدت،اتحاد کو عام کریں، عبدالخبیر آزاد

  

 ملتان (وقا ئع  نگار)ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض سے گزشتہ روز علما کرام کے وفد نے ملاقات کی وفد کی قیادت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

 عبدالخبیر آ زاد نے کی دیگر علما کرام میں مولانا خضر حیات، میاں اجمل عباس، خالد شفقت بھٹہ شامل تھے سٹی پولیس آفیسر ملتان خرم شہزاد حیدر بھی اس دوران موجود تھے۔ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے یہ ہمیں اتحاد بین المسلمین کا درس دیتا ہے بین المذاہب ہم اہنگی، اتحاد بین المسلمین اور رواداری کے فروغ میں علما کا کردار بہت اہم ہے  انہوں نے کہاکہ اسلام اخوت بھائی چارے کا بھی درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ علما کرام عوام الناس میں شعور کو اجاگر کریں کہ کسی واقعہ کی اطلاع پر بلا تحقیق فوری رد عمل کی بجائے متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں تاکہ فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے اس موقع پر مولانا عبدالخبیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر شخص کو مذہبی آزادی حاصل ہے، مذہبی،بین المسالک رواداری اور مثبت رویوں کے فروغ کے لیے علما کرام اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کر رہے ہیں۔

کبیروالا(نامہ نگار) پر امن پاکستان‘ہم سب کی ضرورت ہے،منبر ومحراب قومی یکجہتی کا موثر ذریعہ ہے،وطن عزیز جن حالات سے گزر رہا ہے اس میں ضرورت ہے کہ(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

 وحدت و اتحاد کو عام کریں، پیغام پاکستان کے بیانیہ کو پھیلانے اور کامیاب بنانے میں علماء کرام اور منبر ومحراب نے کلیدی کردار ادا کیا ہے،ان خیالات کا اظہار چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان خطیب وامام بادشاہی مسجد مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمان خان لودھی،ممبران امن کمیٹی مہر عبدالخالق مرالی،مولانا اجمل عباس اور دیگر کے ہمراہ جامعہ دارالعلوم عیدگاہ،جامعہ غوثیہ مہریہ نوریہ،جامعہ امام علی کبیروالا کا دورہ کے دوران ناظم تعلیمات مولانا مفتی حامد حسن،مفتی محمد اویس ارشاد،علامہ مفتی عبداللطیف سعیدی،حکیم محمد اختر سعیدی اور مولانا سید مرید کاظم کاظمی سے ملاقات کرنے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہاکہ دینی مدارس،امام بارگاہوں کا دورہ کرنے کا مقصد”پیغام پاکستان“ کے بیانیے کو منبر ومحراب سے مزید اجاگر کرنا، اخوت، محبت، رواداری، برداشت اور اتحاد کو مضبوط بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ! علماء کرام،ممبران امن کمیٹی اور عوام الناس  متحد اور منظم ہوکر ملک دشمن قوتوں کو واضح طور پر پیغام دے رہے ہیں کہ ان کاپاکستان میں انتشار پھیلانے کا ناپاک ایجنڈا کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے اورپاکستان میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی جو سازشیں ہو رہی ہیں، وہ ساری کی ساری ناکام ہوں گی۔ ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمان خان لودھی نے کہا کہ پیغام پاکستان پوری قوم اور تمام مسالک کا متفقہ بیانیہ ہے۔ ہم سب متحد اور منظم انداز میں پیغام پاکستان کو آگے بڑھا رہے ہیں،مضبوط، خوشحال اور مستحکم پاکستان ہماری منزل ہے،اس حوالے سے علماء اور قوم کا حکومت اور افواج پاکستان کے مکمل تعاون ہے۔اس موقع پر ممبران ڈویژنل،ضلعی،تحصیل امن کمیٹیز سید سہیل عابدی،مہر عبدالخالق مرالی،مولانا محمد اجمل عباس،سید منتظر مہدی،سید فرخ رضا ترمذی،سید جاوید اختر شاہ،حفیظ سعیدی،سیاسی وسماجی شخصیات ملک خالد شفیق،محمد جمیل خان،سید عبدالبصیر آزاد،حاجی ملک ناصر شفیق،ملک عمر طارق،حفیظ الرحمن فاروقی،محمد احمد معاویہ،سید شہزاد رضا،بشیر کاظمی،خان شہباز،رانا محمد اکبر،ملک محمد رافع،مولانا محمد سلیم اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -