چھاپہ،ٹرک سے 550بوری کھاد برآمد،ملزمان گرفتار

چھاپہ،ٹرک سے 550بوری کھاد برآمد،ملزمان گرفتار

  

 ٹبہ سلطان پور (نمائندہ پاکستان،سٹی رپورٹر) ٹرکوں پرسمگل کرکے یوریاکھادٹبہ سلطان پور سے کوئٹہ لیجانیوالے 550بوری یوریاسمیت گرفتار  کرلئے گئے ڈائریکٹر زراعت میلسی کی مدعیت میں کھادڈیلرسمیت تین ملزمان کیخلاف مقدمہ درج  ہوا تفصیل کے مطابق گزشتہ شب پشتوپٹھان برادری کے دو ڈرائیور امیر محمد کاکڑ پٹھان اورمحمدفاروق کاکڑپٹھان سکنہ چینہ(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

 شرقی ڈاک زیارت ٹرک نمبری ٹی کے ٹی 926پررات کے وقت ٹبہ سلطان پور کے کھادڈیلرمحمدسعیدولدمحمدحنیف سے یوریاکھادکی 550بوری خریدکر رجب ٹاؤن گودام ٹبہ سلطانپورسے لوڈکرکے لیجارہے ہیں مخبر کی اطلاع پرپولیس نے کھادسے بھرا ٹرک قبضہ میں لیکر ڈرائیورزکوگرفتارکرلیا اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت میلسی مہرطالب کے استغاثہ پرکھادڈیلرسعیدحنیف اوردو ٹرک ڈرائیورز کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ بتایاجارہاہے محکمہ زراعت کاعملہ جن میں زراعت آ فیسراورفیلڈاسسٹنٹ ٹبہ سلطان پور کے مقامی ہونے کے باعث کھادڈیلروں سے ملے ہوئے ہیں جس کے باعث یوریاکھادکی سمگلنگ اوربلیک مارکیٹنگ دھڑلے سے جاری ہے

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -