اپوزیشن کی چالیں فلاپ ہوجائیں گی، سردار جعفر لغاری
راجن پور(تحصیل رپورٹر)تحریک انصاف کی اپنی مدت پوری کرئے گی۔ پی ڈی ایم کا ایجنڈا ملکی مفا د کی بجائے ذاتی مفاد پر مبنی ہے۔چوہدری برادرن اور اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں۔ مخالفین کا شکست مقدر بن چکی ہے ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفرخان لغاری نے سابق ضلع وائس چیرمین راجن پور مرزا شہزاد ہمایوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کامیاب پالیسوں کی بدولت بین الاقوامی اور سفارتی سطح پر کامیابی ملی ہے۔ پی پی اور مسلم لیگ ن کا ایجنڈا ذاتی مفاد پر مبنی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان تیل گیس اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کی عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ جام پور کو ضلع کو درجہ دینے اور سوئی گیس کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ تاہم جلد عوام کو خوش خبری دیں گے۔ قبل ازیں سابق ضلع وائس چیرمین راجن پور مرز ا شہزاد ہمایوں نے جام پو رکو ضلع کا درجہ اور سوئی گیس۔ اور ماڑی کو تحصیل کا درجہ دینے کے علاوہ بے روزگاروں کے لیے خصوصی پیکج لانے اور تعمیر نو کے لیے زیادہ فنڈز کا مطالبہ کیا جس پر ممبر قومی اسمبلی نے کہا جلد وزیر اعظم دورہ راجن پور پر خصوص پیکج کے علاوہ انڈس روڈ کو ڈبل کرنے اور اندس یونیورسٹی سمیت دیگر تعمیر نو کے کاموں کے لیے فنڈز کا اعلان کریں گے۔ علاوہ ازیں ضلع وائس چیرمین نے بلدیاتی الیکشن اور متوقع امیدواروں کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا۔ اور مضبوط حکمت عملی سے بلدیاتی الیکشن میں ڈیرہ۔ اور راجن پور میں حصہ لینے پر اتفاق کیا گیا