تلمبہ واقعہ،19ملزموں کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

تلمبہ واقعہ،19ملزموں کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  

  ملتان (  خصو صی رپورٹر)سیشن جج ملتان محمد اکمل خان نے تلمبہ میں ذہنی معذور شخص کو مقدس اوراق جلانے کے الزام پر تشدد کر کے قتل کرنے اور لاش کے بے حرمتی کرنے والے 19 ملزموں کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 8مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت نے 12 ملزموں کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

 ہوئے 16 مارچ کو عدالت پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ فاضل عدالت نے برآمدگی اور تفتیش کی ضمنیوں پر دستخطوں میں فرق پر استفسار کیا تو تفتیشی آفیسر نے تسلیم کیا کہ یہ ضمنیان اس نے ریٹائر سب انسپکٹر جمیل نے لکھی ہیں۔ جس پر فاضل عدالت نے قرار دیا کہ یہ افسوسناک امر ہے کہ ایسے حساس مقدمات کی تفتیش کی پولیس کے اعلی  افسران نگرانی نہین کرتے ہیں اور یہ معاملات ایک ریٹائر اہلکار کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھے ہیں۔ فاضل عدالت نے مذکورہ حکم کی کاپی آئی جی پنجاب، آر پی او ملتان اور ڈی پی خانیوال کو بھجواتے ہوئے تفتیشی آفیسر، ڈی ایس پی کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مذکورہ مقدمہ کی تفتیش بنا کسی مداخلت کے میرٹ پر کی جائے اور ریکارڈ کسی پرائیویٹ فرد کے پاس نہیں ہو اور ایسے اقدامات کئے جائیں کہ پرائیویٹ اہلکاروں سے تفتیش لکھوانے سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے۔ ااس موقع پر ملزمان کو سخت سیکورٹی حصار میں عدالت پیش کیا گیا۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ تلمبہ میاں چنوں ضلع خانیوال کے مطابق ملزموں نے ذہنی معذور و مقتول مشتاق کو مقدس اوراق جلانے کے الزام پر ڈنڈے، سوٹوں، لوہے کے راڈ سے تشدد کرکے باندھا اور قتل کردیا جس پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا اور متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ملزمان سے ڈنڈے، سوٹوں، لوہے کے راڈ کی برآمدگی کے لیے قبل ازیں ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا۔ تاہم پراسیکیوشن اور پولیس جوڈیشل ہونے والے ملزموں کے مزید جسمانی ریمانڈ کی وجوہات بارے عدالت کو مطمئن نہیں کر سکی ہے۔ فاضل عدالت نے ملزموں محمد شان، محمد ندیم، قیصر، محمد اعجاز، سناور، محمد سلیم، محمد شفیق، محمد شہباز، محدم کاشف، ناصر عباس، محمد نواز، مشتاق، محمد رئیس، محمد ارشد، محمد آصف، محمد حسنین، اللہ دتہ، عمر حیات اور محمد ندیم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے جبکہ ملزموں محمد یعقوب، قیصر نذیر، محبوب الرحمن، عبدالغنی، انصر ولد صادق، ثقلین، سدا بہار، محمد ریاض، مشتاق احمد، انصر ولد نواز، محمد اسلم اور بلال کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے

منظور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -