پولیس آپریشن، مغویہ بچی بازیاب،اغواء کار خاتون گرفتار
ملتان (وقا ئع نگار) ملتان پولیس تھانہ پرانی کوتوالی نے گزشتہ روز کوٹلہ تولے خاں سے اغوا ہونے والی ساڑھے 3 سالہ بچی کو کامیاب کارروائی کے بعد بحفاظت بازیاب کروا لیا، اغوا کار خاتون کو گرفتار کر لیا گیا تفصیل کے مطابق دو روز قبل کوٹلہ تولے خان کے رہائشی محمد فاروق ولد اللہ ڈیوایا نے پولیس تھانہ پرانی کوتوالی کو اطلاع دی کہ 12 بجے دن اس کی(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
ساڑھے 3 سالہ بیٹی عنایہ فاروق گھر سے باہر گلی میں کھیل رہی تھی کہ اچانک غائب ہو گئی۔اطلاع موصول ہونے پر پولیس تھانہ پرانی کوتوالی نے بروقت موقع پر پہنچ کر مقدمہ نمبر 115/22 بجرم 363 تھانہ پرانی کوتوالی درج کر کے بچی کی تلاش شروع کر دی۔سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بچی کی فوری بازیابی کے احکامات جاری کیے۔ سی پی او ملتان نے ایس ایس پی آپریشنز ملتان حسام بن اقبال کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دیں۔جس میں ایس پی گلگشت ڈویژن حسن جہانگیر، ڈی ایس پی گلگشت اسحاق سیال، ایس ایچ او پرانی کوتوالی ندیم صفدر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی میں حصہ لیا پولیس نے 04 گھنٹوں کے کامیاب آپریشن کے بعد بچی کو بحفاظت بازیاب کروا کر خاتون اغوا کار کو گرفتار کر لیاخاتون اغوا کار کی شناخت سمیرا بی بی زوجہ ابراہیم قوم کمبوہ سکنہ رنگیل پور سے ہوئی، ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ساڑھے 3 سالہ عنایہ فاروق کو والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے اس کاروائی میں شامل تمام پولیس افسران کو شاباش دی ہے اور نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کاا علان کیا ہے۔
گرفتار