تاجر برادری کاایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا نیک شگون، جہانزیب کھچی

تاجر برادری کاایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا نیک شگون، جہانزیب کھچی

  

  میلسی (نامہ نگار)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہاں زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ تاجروں کا  مرکزی تاجر اتحاد کے (بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

پلیٹ فارم پر متحد ہونا نیک شگون ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ریلوے اراضی پر تجارتی سرگرمیوں کے لیے تجارتی سنٹر کا  وزیراعظم اپنے دورے کے موقع پر افتتاح کریں گے  ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتفاق ارینا مارکی میلسی میں مرکزی تاجر اتحاد اور بین المذاہب ہم اہنگی کے ضلعی چیرمین شیخ محمد وسیم کی دعوت پرمنعقدہ  تاجر کنونشن  میں سیکڑوں تاجروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم خود جنوبی پنجاب کے شہروں میں مسائل اور پسماندگی  کے خاتمے کے لیے عوامی رابطہ مہم کر رہے ہیں۔ ریڑھی بانوں کے لیے ریلوے اراضی پر خصوصی جگہ مختص کر کے مین سڑکوں پر سے طلبہ و طالبات،مریضوں  اور شہریوں کو گذرنے کے لیے آسانی پیدا کی جارہی ہے۔  پہلے بھی تاجر حضرات کو گرانٹ دی ہے اب وزیر اعظم عمران خان بھی تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے پراجیکٹ دیں گے تاجر وں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ وزیر اعظم  عمران خان کا پر تپاک استقبال کریں۔اس موقع پر  انجمن تاجران  کریانہ،کلاتھ۔موبائل۔سویٹس اینڈ بیکرز،لوہا مارکیٹ۔زرعی انڈسٹریز،ہییر ڈریسرز،پراپرٹی  ڈیلرز،موٹر سائیکل ڈیلرز،جنرل سٹور ز،منیاری مارکیٹ،ٹریڈ سنٹر،علامہ اقبال مارکیٹ،صرافہ بازار،متحدہ ریڑھی اتحاد،سبزی و فروٹ شاپس۔آڑھتیان غلہ منڈی و سبزی منڈی،سکریپ ڈیلرز،نرسری اینڈ  فلاور شاپس، آئل ملز ڈیلرز۔سمیت 40 شہری  ذیلی تاجر نظیموں نے مرکزی تاجر اتحاد کے پروگرام میں شرکت کی۔۔،پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن  نے سید اظہر عباس بخاری اور میلسی بار نے  صدر سید شبیر حسین کاظمی کی قیادت میں اجتماع میں شرکت کی۔اس موقع پر مرکزی تاجر اتحاد کی تنظیم نو کی گء۔سید شیراز کاظمی کو صدر،ملک کاشف کو سیکرٹری۔اور ملک سجاد کو چیر مین نامزد کیا گیا۔10 اراکین پر مشتمل سپریم تا جر کونسل میلسی مقرر کی گء جس کے سر براہ شیخ محمد وسیم اورسر پرست مہر عبدالغفار مقرر کیے گئے۔ذیلی تنظیمیں اپنے مسائل خود حل کریں گی تاہم مشکل کی صورت میں سپریم کو نسل مسئلہ حل کر ے گی۔ سپریم کونسل مرکزی تاجر اتحاد شیخ محمد وسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہر میں سیف سٹی پروگرام اور گرین میلسی پروگرام متعارف کرائیں گے گرین میلسی پروگرام کے تحت شہر کی سڑکوں اور بازاروں اور اداروں میں شجر کاری ہو گی جبکہ سیف سٹی پروگرام کے تحت سی سی ٹی وی کیمراز لگائے جائیں گے۔صدر میلسی پریس کلب عزیز اللہ شاہ طاہر نے خطاب میں میلسی کے مسائل اجاگر کیے۔جبکہ پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے سابق صدر نور محمد خان بھابھہ نے سپریم تاجر کونسل میلسی کے عہدیداروں سے حلف لیا۔اور خطاب میں تاجروں کے اتحاد کو مسائل کے حل ک3ے لیے بہتر پلیٹ فارم قرار دیا۔

جہانزیب کھچی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -