جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بہاولپور،افسر غائب،سائلین دھکے کھا کر واپس

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بہاولپور،افسر غائب،سائلین دھکے کھا کر واپس

  

بہاول پور(بیورورپورٹ) جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بہاولپور میں افسروں نے دفتر آنا چھوڑ دیا صادق آباد سے منجن آباد تک(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

 کے سائلین انے مسائل کے حل کے لئے مایوس لوٹنے لگے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نوٹس لیں۔ ملتان اور بہاولپور میں جنوبی پنجاب صوبہ کے سیکرٹریٹ کی شاخیں قائم کی گئیں۔ سائلین صادق آباد سے لے کر منجن آباد امروکہ سے اپنے مسائل لے کر سیکرٹریٹ آتے ہیں لیکن ایڈیشنل چیف سیکرٹری اوردیگر ذمہ دار ان کے نہ ہو نے پر مایوس لوٹ جاتے ہیں ان کا وقت اورپیسہ بھی برباد ہو تا ہے۔ سائلین نے وزیراعلیٰ پنجاب اورچیف سیکرٹری پنجاب اس کا نوٹس لینے اورافسران کو دفتر میں بیٹھنے کا پابند بنا نے کا مطالبہ کیا ہے۔

مطالبہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -