میپکو ٹیموں کا آپریشن،62بجلی چوروں کورگڑا،16لاکھ سے زائد جرمانہ

میپکو ٹیموں کا آپریشن،62بجلی چوروں کورگڑا،16لاکھ سے زائد جرمانہ

  

 ملتان (نیوز   رپورٹر)میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 62صارفین کو بجلی چوری(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

 کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ایک لاکھ7ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر 16 لاکھ 13 ہزار روپے جرمانہ عائد۔15بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔یکم مارچ 2022 کوملتان سرکل میں 4بجلی چوروں کو 90000روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔  ڈی جی خان سرکل30 بجلی چوروں کو593582وپے جرمانہ عائدکیاگیا اور14 ایف آئی آرز درج ہوئیں۔وہاڑی سرکل میں 2 بجلی چوروں کو41870روپے جرمانہ عائد،بہاولپور سرکل میں 3بجلی چوروں کو 88726روپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں 9بجلی چوروں کو411202روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں 3صارفین کو 94111 روپے جرمانہ عائد، مظفرگڑھ سرکل میں 10بجلی چوروں کو 254000روپے جرمانہ عائد اور بہاولنگر سرکل میں ایک بجلی چور کو 40000روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

جرمانہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -