ایڈیشنل آئی جی کا ریٹائرمنٹ سے قبل ڈیرہ کا الوداعی دورہ

ایڈیشنل آئی جی کا ریٹائرمنٹ سے قبل ڈیرہ کا الوداعی دورہ

  

ڈیرہ غازی خان(بیورو رپورٹ) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان ریٹائرمنٹ سے قبل الوداعی دورے پر ڈیرہ غازی خان پہنچے ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے پرتپاک استقبال کیا اور پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی پیش کی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے یادگار شہدا پر حاضری دی،پھول چڑھائے(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

، فاتحہ خوانی کی اور یاد گار شہدا پر پودا لگایا کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے پولیس شہدا کے اہل خانہ سے خصوصی ملاقات کی ان کے مسائل سنے اور حل کے لیے احکامات صادر کرتے ہوئے کہا کہ شہدا  پولیس ہمارا فخر ہیں اور انکے اہل خانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا انہوں نے شہدا کے لواحقین میں تحائف اور امدادی رقوم تقسیم کیں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کی صدارت میں ڈیرہ غازی ریجن کا پولیس دربار منعقد ہوا،دربار میں ریجنل پولیس آفیسرمحمد وقاص نذیر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد علی وسیم، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور محمد افضل،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ ڈاکٹر ندا عمر چٹھہ، ایس پی انوسٹی گیشن ڈیرہ غازی خان غیور احمد خان،ایس پی آر آئی بی ربنواز سمیت افسران و اہلکاران نے شرکت کی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے پولیس دربار سے خطاب میں کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں اپنی سروس کے دوران سرخرو ٹھہرا اوراللہ پاک نے ہر مشکل وقت میں مجھے ثابت قدم رکھا آج میں محکمہ میں اپنے رفقا سے رخصت ہونے پر جہاں اداس ہوں وہیں عزت سے ریٹائرڈ ہونے پر خوش بھی ہوں میں نے 10سال فوج میں اور 34سال پولیس سروس میں خدمات سرانجام دیں اپنی تما م سروس میں اپنے ماتحت افسران اور چھوٹے ملازمین کی عزت نفس کا ہمیشہ خیال رکھا تمام افسران و اہلکاران اپنے فرائض کو عبادت سمجھ کر انجام دیں لوگوں کی جان و مال کا تحفظ، انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ذمہ داریاں ہیں خوش اخلاقی خوش گفتاری اپنائیں یہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد سازی کا بہترین ذریعہ ہیں ماضی کے مقابلہ میں اس وقت پولیس کے مختلف شعبے کام کررہے ہیں محدود وسائل کے باوجود پولیس کے افسران و اہلکاران اپنی ذمہ داریاں بھر پور طریقے سے انجام دے رہے ہیں لوگوں کی پولیس سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں جرائم کی شرح میں مزید کمی کے لیے ہروقت متحرک رہیں ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے پولیس دربار میں موجود پولیس افسران و اہلکاران کے مسائل سماعت کئے اور فوری حل کے احکامات جاری کئے ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے دوران سروس ہمیشہ عوامی خدمت اور میرٹ کی پاسداری کو اپنا شعار بنائے رکھا ان جیسے محنتی اور فرض شناس افسران محکمے کے عزت و وقار میں اضافہ کا باعث ہیں آپ کا بہترین کیرئیر نوجوان پولیس آفیسران کے لیے قابل تقلید ہے آپ کی زیر کمانڈ ڈیرہ غازی خان ریجن پولیس نیشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کئی ایک اہم اہداف حاصل کئے جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں جرائم کی روک تھام خصوصا کچہ کے علاقہ میں امن و امان کے قیام کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے جن کی بدولت جرائم میں خاطرخواہ کمی آئی ہے تقریب کے اختتام پر ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر اور چاروں ضلعی سربراہان نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کو اعزازی شیلڈز اور یادگاری تحفے پیش کئے پولیس دربار کے بعد ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے پولیس ٹریننگ سکول ڈیرہ غازی خان کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفس ڈیرہ غازی خان میں ملٹی پرپز ہال کی نوتعمیر شدہ عمارت کا افتتاح بھی کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -