مختلف شہروں میں حادثے، دوخواتین سمیت 4افراد جاں بحق 

مختلف شہروں میں حادثے، دوخواتین سمیت 4افراد جاں بحق 

  

 ملتان،رحیم یارخان،میاں چنوں، صادق آباد(وقائع نگار،نمائندہ پاکستان،نمائندہ خصوصی، تحصیل رپورٹر)ہائی ایس ویگن سواریوں کولیکر ملتان آرہی تھی کہ سامنے سے آنے والا تیزرفتارمزداڈالہ بے قابوہوکر ہائی ایس سے ٹکراگیاجس کے نتیجے میں عظمہ بی بی،آکاش،شکوری بی بی،حنیف،غلام فاطمہ اورسدرہ بی بی شدیدزخمی ہوگئے عظمی بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئی واقع کی(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

 اطلاع پر ریسکیو 1122 اورپولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرزخمیوں کوابتدائی طبی امدادکے بعد علاج معالجہ کے لئے آکاش،شکوری بی بی،حنیف،غلام فاطمہ اورسدرہ بی بی کوتشویشناک حالت میں نشترہسپتال منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹرزکے مطابق سدرہ بی بی،غلام فاطمہ کی حالت غیر بتائی جاتی ہیں پولیس نے واقعہ کے متعلق کارروائی شروع کردی۔میاں چنوں کے نواحی گاں 112 پندرہ ایل کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی،حادثے میں کار میں سوار ایک نوجوان اسد جاں بحق ہوگئے جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوئے،زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے ٹی ایچ کیو منتقل کردیا جہاں انکا علاج جاری ہے جبکہ جاں بحق نوجوان کی نعش گھر پہنچی تو شادی والا گھر ماتم میں بدل گیا،حادثے کا شکار افراد کزن کی مہندی کا سامان لیکر آرہے تھے،زخمیوں میں رزاق،یاسین اور ساجد شامل ہیں۔  مظہر فرید کالونی میں زیر تعمیر مکان کی دیوار کو گراتے ہوئے دو مزدور ملبے کے نیچے آگئے واقع کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو 1122کو دی گئی جنہوں نے گرنے والی دیوار کے نیچے سے مزدوروں کو نکالا اور انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر ایک مزدور زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جب کہ دوسرے کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے  تھلی چوک کی رہائشی 35 سالہ ساجدہ بی بی اپنے رشتے دار کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی اور شدید زخمی ہو گئی ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پائی اور دم توڑ گئی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -