حکومت نے پیکا آرڈیننس واپس لینے کا مینڈیٹ چودھری پرویز الٰہی کو دے دیا: فواد چوہدری

حکومت نے پیکا آرڈیننس واپس لینے کا مینڈیٹ چودھری پرویز الٰہی کو دے دیا: فواد ...

  

         اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات  فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت پیکا آرڈیننس واپس لینے کا مینڈیٹ  چودھری پرویز الہٰیکو دے دیا ہے سپیکر پنجاب اسمبلی پیکا آرڈیننس پر میڈیا اور حکومت کے درمیان ثالث کا کردار ادا کریں۔ حخومت ان کی سفراشات پر عملدرآمد کیلئے تیار ہے فواد چوہدری سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں چوہدری پرویز الہی نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دورہ لاہور کے دوران چوہدری شجاعت حسین کی صحت دریافت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماوں کے درمیان پیکا قانون سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ چوہدری پرویز الہی نے وفاقی وزیر اطلاعات کو پیکا قانون پر میڈیا پارٹیز کے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، ہم موثر ریگولیشن پر کام کر رہے ہیں، حکومت تنقید کا خیرمقدم کرتی ہے لیکن تنقید کی آڑ میں کسی کی ذات پر حملہ کرنا قطعا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پیکا قانون پر میڈیا اور حکومت کے درمیان ثالث کا کردار ادا کریں، اسپیکر پنجاب اسمبلی کے میڈیا فریقین کے ساتھ جو بھی معاملات طے ہوں گے حکومت ان پر عمل درآمد کرے گی۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو اصل دکھ اگلی باری نہ ملنے کا ہے۔ سماجی رابطے یکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ حیران کن بات ہے کہ اپوزیشن اور ان کے میڈیا میں ہمنوا پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم ہونے پر سیخ پا ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں مہنگائی نیچے جارہی ہے یہ ہمارے لئے اطمینان کا باعث ہونا چاہیے ناکہ پریشانی کا باعث ہونا چاہیے۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار کے دونوں مطالبے ایک دوسرے کے متضاد ہیں۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں   فواد چوہدری نے  کہا   کہ سپریم کورٹ بار کے دونوں مطالبے ایک دوسرے کے متضاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ایک طرف کہ رہے ہیں کہ سوشل میڈیا کمپین چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں تو دوسری طرف کہ رہے ہیں کہ قانون ہی نہیں ہونا چاہیے۔ پہلے طے کر لیں ہم چاہتے کیا ہیں؟

فواد چوہدری

مزید :

صفحہ اول -