اوگرا نے گیس کی اوسط قیمت میں 16.37  فیصد تک اضافے کی منظوری دیدی

اوگرا نے گیس کی اوسط قیمت میں 16.37  فیصد تک اضافے کی منظوری دیدی

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی اوسط قیمت میں 16.37فیصد تک اضافے کی منظوری دیدی۔اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے گیس قیمت میں 94روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے اور گیس کی اوسط قیمت 670 روپے37 پیسے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اوگرا کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن کیلئیگیس کی اوسط قیمت میں 6.32 فیصد اضافے کی جبکہ  50روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافے کی منظوری دی گئی ہے۔اوگرا کے مطابق سوئی سدرن کیلئیگیس کی اوسط قیمت829 روپے48پیسے فی ایم ایم بی ٹی یوکرنیکی منظوری بھی دی ہے۔اوگرا کا کہنا ہے کہ گیس کی اوسط قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے وزارت توانائی سے منظوری کے بعد ہو گا۔

گیس مہنگی

مزید :

صفحہ اول -