فیس بک صارفین کیلئے اب  ویڈیوز سے پیسے کماناممکن 

  فیس بک صارفین کیلئے اب  ویڈیوز سے پیسے کماناممکن 

  

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں بھی اب فیس بک ویڈیوز مونوٹائز ہونگی،فیس بک نے ویڈیو مونوٹائزیشن کے حوالے سے فیصلہ کرلیا، جس کی وجہ سے فیس بک استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے خوشخبری ہے کہ اب وہ اپنی ویڈیوز سے پیسے کماسکیں گے۔ وزارت آئی ٹی حکام نے بھی معاملے کی تصدیق کر دی۔ ذرائع کے مطابق فیس بک پہلے ویڈیوز مونوٹائزیشن کیلئے پائلٹ منصوبہ شروع کریگا۔ پائلٹ منصوبے کے نتائج بہتر ملے تو پھر ویڈیو مونوٹائز پالیسی کا اعلان ہوگا۔ دیگر سوشل میڈیا چینلز سے مقابلہ کیلئے پہلے پائلٹ منصوبہ شروع ہوگا۔ فوری طور پر ویڈیو مونوٹائزیشن رسک ہو سکتی ہے۔ فیس بک پر صارفین کا ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا رجحان بھی کم ہے۔ پاکستان میں ریگولیٹری فریم ورک پر بھی فیس بک انتظا میہ کو تحفظات ہیں۔

فیس بک پیسے

مزید :

صفحہ اول -