بلاول زرداری ووٹوں کے فارمولے سے وزیراعظم نہیں بن سکتے: شاہ محمود قریشی

بلاول زرداری ووٹوں کے فارمولے سے وزیراعظم نہیں بن سکتے: شاہ محمود قریشی

  

      سانگھڑ (آئی این پی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کی پنجاب میں مقبولیت صرف 5فیصد ہے، وہ ووٹوں کے فارمولے سے تو وزیراعظم نہیں بن سکتے، سندھ میں اب پرانے نعروں کی کشش نہیں رہی، پیپلزپارٹی اپنے مارچ میں رینٹ اے کار کا مجمع لے کر ساتھ چل رہی ہے، پیپلزپارٹی سرکار بیساکھیوں پر سیاست کر رہی ہے، نام نہاد مارچ میں پولیس، ایمبولینس سرکاری وسائل استعمال ہو رہے ہیں، بلاول سے معصومانہ سوال ہے کہ جہاں جاتے ہیں شہر کیوں بند کرا دیتے ہیں، اگر عوامی مارچ ہے تو عوام کو کیوں دور رکھا جارہا ہے۔ تحریک انصاف سندھ حقوق مارچ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول زرداری ووٹوں کے فارمولے سے تو وہ وزیراعظم نہیں بن سکتے، پنجاب میں ان کی مقبولیت 5فیصد ہے، کے پی، بلوچستان اور کراچی میں بھی آپ نہیں ہو، تو وزیراعظم کیسے بنو گے، بیٹا ابھی سیکھو ابھی آپ کو وقت لگے گا لکھی ہوئی باتیں بول دیتے ہو اچھا ہے، ایسے ہی انسان سیکھتا ہے، لیکن پودا ایک سال میں پھل دینا شروع نہیں کرتا، آپ پہلے یونین کالونی کا سفر طے کرو پھر اوپر آنا۔ میں 36سال عملی سیاست کی ہے نرسری سے ایم اے کی کلاس میں داخل نہیں ہوا، بلدیہ سے آغاز کیا سیڑھی پر سیڑھی چڑھ کر آگے آیا ہوا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں سندھ کا حق نہیں دیا جارہا، سندھ کو اربوں روپے ملے ہیں، 9ہزار ارب سندھ کے اکانٹ نمبر ون میں آئے ہیں، 14سالوں میں 1400ارب سندھ کی ترقی کے لئے مختص کئے گئے ہیں، عمران خان نے صرف تین سال میں سندھ کے لئے ایک ٹریلین مختص کئے ہیں، بلاول 9ہزار ارب روپے کا حساب دیں، آڈٹ رپورٹ کہہ رہی ہے 44فیصد بجٹ کرپشن کے نظر ہوگیا ہے۔

شاہ محمود قریشی 

مزید :

صفحہ اول -